# کیا شریعت کے مطابق کسی شیعہ شخص سے شادی جائز ہے؟

**Institution:** Darul Ifta Kauzariyya
**Category:** Social Matters
**Madhab (School):** Hanafi
**Mufti / Jurist:** Althaf Qasimi
**Published Date:** January 01, 1970
**Canonical URL:** https://www.daruliftakauzariyya.com/fatwa-archive/926-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D8%B9%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D8%A8%D9%82-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D8%B4%DB%8C%D8%B9%DB%81-%D8%B4%D8%AE%D8%B5-%D8%B3%DB%92

---

## Question

میرا نام.... ہے... میری ہمشیرہ کی شادی ہوئی ہے ابھی کچھ دن پہلے... جس لڑکے سے ہوئی ہے اسکے اور اسکی فیملی کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ یہ اہل تشیع ہیں... انکے والد صاحب بھی شیعہ تھے.. وہ اب اس دینا میں نہیں ہیں... اب انکی اولاد کہتی ہے کہ ہم سنی ہیں. لیکن لڑکا اور فیملی امام بارگاہ میں بھی جاتے ہیں. ماتم کو بھی مانتے ہیں... کہتے ہیں کہ نعوذبااللہ حضرت محمد صل اللہ علیہ السلام نے بھی ماتم کیا تھا.. جب حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے...اور نعوذبااللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی اپنے چہرے مبارک پر ماتم کیا تھا.... حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سب سے افضل سمجھتے ہیں.. یعنی کافی عقائد شیعہ والے ہیں. نعوذبااللہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہتے ہیں... منگنی میں بھی انہوں نے کچھ رسمیں انکی شیعہ والی تھیں... اور اب جیسے کہ میں بندہ علی ہوں....شیعہ زاکر کو سنتا ہے لڑکا خود...نماز ہماری طرح پڑھتے ہیں ( لیکن اب ہمیں پتا چلا ہے کہ یہ تقیہ کرتے ہیں) لڑکے سے تقیہ کے بارے میں پوچھا ہے کہ کیا جائز ہے؟؟ کوئی جواب نہیں... لڑکی کہتی ہے کہ شادی سے پہلے نعوذبااللہ یہ لڑکا صحابہ کرام رضی اللہ عنہ* کو بھی گالیاں دیتا تھا اب شادی کے بعد ہم نے لڑکی کو کہا ہے کہ لڑکے سے کچھ باتوں کی معلومات لو.. جیسے کہ لڑکا کہتا ہے کہ( میں بندہ علی ہوں) اسکا کیا مطلب ہے.. اور بھی بہت سی باتیں ہیں... لیکن اب لڑکی کچھ پوچھتی نہیں ہے... اب پتا نہیں ہوا ہے لڑکی کو.... تو کیا یہ عقائد شیعہ والے ہیں؟؟ لڑکا شیعہ ہے کیا؟؟ اگر شیعہ ہے تو نکاح ہوا ہے کیا یہ نہیں؟؟ برائے مہربانی زرہ تفصیل سے جواب دیا جائے... جزاک اللہ

## Answer / Fatwa Ruling

حضرت علی رضی اللہ عنہ کو الہ (اللہ) ہونے کا، &nbsp;جبریل علیہ السلام کو وحی میں غلطی ہونے کا،&zwnj; ابوبکر رضی اللہ عنہ&nbsp; کی صحبت حضور اکرم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہ ہونے کا عقیدۃ رکھنے کا اور&nbsp;&nbsp; عائشہ رضی اللہ عنہا کو&nbsp; قذف دینا جیسا عمل ظاہر نہ ہونے کی بنا پر&nbsp;&nbsp; مذکورہ بالا آدمی کو کافر کہنا دشوار ہے،&nbsp; بلکہ وہ ضرور فاسق ہے، &nbsp;نیکی عورت کا نکاح ان جیسا فاسق سے&nbsp; کرایا گیا تو&nbsp; نکاح درست ہوگا، مذکورہ بالا باتوں (جن سے فاعل کافر ہوگا)&nbsp; سے کوئی بات ان سے ظاہر ہوا تو&nbsp; نکاح ان سے فسخ ہو جایے گا،

---
*© 2026 Darul Ifta Kauzariyya. Verified and published according to the Islamic legal sources.*